ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لندن میٹروسٹیشن پر حجاب میں موجود مسلم خاتون پر تشدد،نقاب اتارنے کی کوشش

لندن میٹروسٹیشن پر حجاب میں موجود مسلم خاتون پر تشدد،نقاب اتارنے کی کوشش

Tue, 18 Jul 2017 17:23:29    S.O. News Service

لندن، 17؍جولائی (ایجنسیاں) لندن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوتارجارہاہے،ایک شخص نے میٹرواسٹیشن پر بیٹھی مسلمان خاتون کاحجاب کھینچنے کی کوشش کی ،روکنے پر تشدد کیا اور غلط زبان کا استعمال کیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میٹر و سٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھی انیسو عبد القادر نامی مسلمان خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی ، روکنے پر خاتون پر تشد د کیا گیا،مسلمان خاتون کی دوست بھی حملہ آور سے نہ بچ سکیں۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ان کے منہ پر تھوک پھینکا،حملہ آور کے ساتھ موجود خاتون نے مسلمان خواتین کو دھمکایا اور غلط زبان استعمال کی۔واقعے پر ترجمان برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ برتاومکمل طور پر ناقابل قبول اور بالکل بھی برداشت نہیں کیاجائے گا، پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔


Share: